لیاری یونیورسٹی کے مڈ سمسٹر امتحانات 13 سے 21 اپریل تک ہوں گے

طالب علم پرچوں کا شیڈول یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ پر دیکھ سکتے ہیں، کنٹرولر امتحانات

جمعرات 2 اپریل 2015 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر نور محمد میمن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے مڈ سمسٹر امتحانات 13 سے 21 اپریل تک منعقد کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں کی مدد سے رجسٹریشن اور امتحانی فارمز کنٹرولر امتحانات کو 8 اپریل تک جمع کروادیں تاکہ امتحانات کے سلسلہ میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

طلبہ و طالبات اپنے متعلقہ پرچوں کا شیڈول یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ان امتحانات میں گذشتہ سمسٹر میں فیل ہونے والے اور اپنی ڈویژن بہتر بنانے کے خواہشمند طالب علم بھی شریک ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :