ایران سے جوہری معاہدے کا طے پا جانا خوش آئندہ ہے : امریکی صدر بارک اوباما

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اپریل 2015 23:52

ایران سے جوہری معاہدے کا طے پا جانا خوش آئندہ ہے : امریکی صدر بارک اوباما
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کا طے پا جانا خوش آئندہ ہے۔ ایران سے طے پانے والا معاہدہ طویل مدت ہوگا۔

(جاری ہے)

ایران کئی دہائیوں سے یورینیم افزودہ کر رہا تھا تاہم اب معاہدے کے طے پاجانے سے ایران کے جوہری پلانٹس کا معائنہ بڑھایا جا سکے گا جس سے ایران جوہری ہتھیار بنانے سے باز رہے گا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے طے جانے کے بعد اب ایران کو اپنا جوہری پروگرام محدود کرنا ہوگا، اگر ایران نے دھوکا دیا اور معاہدے پر عمل نہ کیا توپوری دنیا کو معلوم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :