بھٹو طلسماتی شخصیت کے مالک تھے‘ پارٹی قیادت تبدیل کرنے کا یہ وقت مناسب نہیں‘عبدالرشید خان

جمعہ 3 اپریل 2015 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے کہاہے کہ پارٹی قیادت تبدیل کرنے کاوقت مناسب موقع نہیں، ذوالفقار علی بھٹو ایک طلماتی شخصیت تھے ،ان کامتبادل آج تک پیدا نہیں ہوا، بھٹو خاندان فیڈریشن اور جمہوریت کی علامت ہے ، اسی وجہ سے ملک کی چار اکائیاں جڑی ہوئی ہیں بھارت کشمیریوں کوآزادی دیئے بغیر نہ توسلامتی کونسل کارکن بن سکتا ہے اور نہ ہی سپرپاور کادرجہ حاصل کرسکتاہے ۔

کشمیری قوم واضح کردیتی ہے کہ بھارت اپنی روش بدلے ،پی ٹی آئی آزادکشمیرمیں ایک نشست حاصل کرکے خوشیاں نہ منائے پی ٹی آئی نہیں میرپور ضمنی الیکشن میں بیرسٹر اپنی حیثیت سے جیتاہے۔خطہ کشمیر اولیاء اللہ کی سرزمین ہے یہاں فحاشی کلچرل پی ٹی آئی کودوام نہیں بخشاجاسکتا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چودھری اپنے ذاتی مفاد کیلئے پی ٹی آئی کوالوداع کہہ سکتے ہیں،وزیراعظم چودھری مجید نے موجودہ دور اقتدار میں بھمبر سے نیلم تک بلاتخصیص تعمیروترقی کے منصوبہ جات فراہم کیئے ہیں جبکہ وزیر تعلیم نے نیلم میں متعدد میگاپراجیکٹس دیکر نمائندگی کااحساس دلایاہے ۔

ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے گزشتہ روز دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیلم ویلی میں لوئرنیلم اور بالائی نیلم کوکوئی تصور نہیں برابر ی کی بنیاد پر منصوبہ جات اور روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔دودھنیال میں 17کروڑ روپے صرف لنک سڑکوں کی تعمیر کیلئے منظور شدہ ہیں جبکہ پرائمری تعلیمی اداروں کی تعمیر امسال ہوجائیگی تاہم انٹر کالج دودھنیال کی تعمیر کیلئے بھی 8 کروڑ روپے مختص ہیں جبکہ کیل اور وادی گریس میں تعلیمی ادارے تعمیراور سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں جووزیر تعلیم سکولز کاریکارڈ ترقیاتی کاموں میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپاڑٹی عوامی جماعت ہے مختصر عرصہ میں آزادکشمیر کی قومی شاہراؤں سمیت سینکڑوں دیہاتوں کی لنک سڑکوں کی تعمیرومرمت پاکسان پیپلزپارٹی کااہم کارنامہ ہے ۔

تین سال قبل دارالحکومت کی مین سڑکیں کھنڈرات کامنظر پیش کررہی تھیں جو پاکستان پیپلزپارٹی نے مرمت کرکے موجودہ حالات کے شایان شان بنائیں،انہوں نے کہاکہ آزاد خطہ کی بنیاد ی ضرورتوں کوپورا کرنے کیلئے پی پی حکومت نے تعلیمی اداروں کے قیام اور اپ گریڈیشن کرتے ہوئے تعلیم آسان کردی اور دہلیز پر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی شاندار کارکردگی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی جس کے باعث بلاجواز تنقید کاسلسلہ جاری رکھاگیاہے ۔

ہمیں ماضی میں مسلم کانفرنس اورحال میں مسلم لیگ ن کابھی پتہ ہے عوام کوبلاتخصیص تعمیروترقی کے منصوبہ جات ، روزگاری کی فراہمی پاکستان پیپلزپارٹی ہی کامنشور ہے ۔ عبدالرشید خان کاکہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام باشعور ہیں آئندہ الیکشن 2016ء وعدوں ، دعوؤں اور بنارسی ٹھگوں کانہیں بلکہ عملی کام کرنے والوں کاہی ہوسکتاہے ۔ ہماری جماعت کارکردگی کی بنیادپر آزادکشمیر میں آئندہ حکومت بنائے گی ۔