پیپلزپارٹی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان کے نام اور دم سے تھی اور انہی کی محنت کی وجہ سے 2بار اس کی حکومت آزادکشمیر میں قائم ہوئی‘چوہدری ساجد حسین

2011کا الیکشن ہارنے کے باوجود چوہدری اشرف اپنے آپ کو عوامی ایم ایل اے کہلوانے کے دعویدار بن گئے تھے اب ان کا شوق پورا ہو گیا

جمعہ 3 اپریل 2015 17:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے راہنما چوہدری ساجد حسین آف چمبہ موہری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان کے نام اور دم سے تھی اور انہی کی محنت کی وجہ سے 2بار اس کی حکومت آزادکشمیر میں قائم ہوئی آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور سینئر وزیر چوہدری یٰسین نے تمام تر حکومتی حربوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود بیرسٹر سلطان کی جیت اس بات کا مین ثبوت ہے کہ وہ عوام کے اندر مقبول ترین لیڈر ہیں تمام منفی پروپیگنڈہ اور وسائل کو عوام حلقہ نے مسترد کر دیا ہے پیپلزپارٹی کی اپنی حکومت اور انتظامیہ کے دوران ہونے والے اس انتخاب پر اب انگلی بھی نہیں اٹھا ئی جا سکتی 2011کا الیکشن ہارنے کے باوجود چوہدری اشرف اپنے آپ کو عوامی ایم ایل اے کہلوانے کے دعویدار بن گئے تھے اب ان کا شوق پورا ہو گیا ہے 3الیکشن ہارنے کے بعد شکست تسلیم کرنا اچھی بات ہے مگر اب صبر حوصلے کیساتھ آنے والے الیکشن کی تیاری کریں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کو 2016میں PTIکے کارکنان چک سواری میں عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک وڈیو کانفرنس مین سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چوہدری ساجد حسین آف چمبہ موہری نے کہا کہ میرپور کے عوام باشعور باغیرت جرات مند ہیں حکومتوں کی لالچ ان کے ضمیر اور سروں کا سودا نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ الیکشن ہار جیت کا کھیل ہے اور اس میں ایک نے ہارنا ہوتا ہے بے جا ضد ہٹ دھرمی کی سیاست کو ررواج دینے والے چوہدری عبدالمجید اور چوہدری یٰسین کے ہوش ٹھکانے آجانے چاہیے انہوں نے کہا کہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں PTIکی فتح سے سیاست کا نقشہ واضع ہو گیاکیونکہ یہ الیکشن مبیرسٹر سلطان کے مقابلے میں چوہدری اشرف، چوہدری مجید اور چوہدری یٰسین کا نہیں تھا بلکہ یہ الیکشن بیرسٹر سلطان بمقابلہ آصف زرداری میاں نواز شریف تھا انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں PTIمضبوط سیاسی جماعت بن چکی ہے اور ہم عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :