امید ہے ایران معاہدے سے عالمی سلامتی مضبوط ہوگی، سعودی شاہ سلمان
جمعہ 3 اپریل 2015 19:07
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سعودی فرومانروا شاہ سلمانبن عبدالعزیز نے امید ظاہر کی ہے کہ ا یران کے ساتھ کوئی ایسا حتمی معاہدہ طے پا جائے گا، جس سے عالمی سلامتی مضبوط ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کے فریم ورک کے حوالے سے گفتگو کی۔
شاہ سلمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی ایسا حتمی معاہدہ طے پا جائے گا، جس سے عالمی سلامتی مضبوط ہو گی۔ دوسری جانب ترکی نے بھی مزید پیش رفت کی امید کرتے ہوئے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ فرانس نے حتمی معاہدے کے بارے میں ابھی محتاط طرزِ عمل کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
روس کے مطابق کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کو فون کیا، جس میں انہوں نے سعودی فرمانروا کو یہ بات زور دیکر کہی کہ امریکا خلیج میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ کئے وعدوں کی از سر نو تجدید کرتا ہے۔
میں نے چھ خلیجی ریاستوں کے سربراہوں کو اس سال موسم گرما میں کیمپ ڈیوڈ ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ ہم سیکیورٹی تعاون میں بہتری جیسے امور پر تبادلہ خیال کر سکیں اور ان تنازعات پر بھی بات کر سکیں جنکے باعث خطے کا استحکام ہمیشہ متزلزل رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.