اُردو پوائنٹ کی خبر پر ایکشن، وزیر داخلہ نے نادرا کے سابقہ اور موجودہ ملازمین کے علاوہ گریڈ 17کے افسران اور پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والوں کیخلاف وفاقی انٹیلی جنس اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کردیں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 3 اپریل 2015 21:19

اُردو پوائنٹ کی خبر پر ایکشن، وزیر داخلہ نے نادرا کے سابقہ اور موجودہ ..

پشاور(رحمت اللہ شباب سے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 اپریل۔2015ء) اردو پوائنٹ کی خبر پر ایکشن وزیر داخلہ نے نادرا کے سابقہ اور موجودہ ملازمین کے علاوہ گریڈ 17کے افسران اور پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والوں کیخلاف وفاقی انٹیلی جنس اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے ہدایات کے بعد وفاقی انٹیلی جنس اداروں نے پشاور میں افغان مہاجرین کو پاکستانی شناختی کارڈ کیلئے اٹسٹیشن کرنیوالے گریڈ 17کے افسران کی سابقہ اور موجودہ نادرا ملازمین اور افغانیوں کو کارڈ بنانے والے ایجنٹوں کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کے حوالے سے خصوصی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی انٹیلی جنس اداروں نے پشاور کے مختلف علاقہ جات میں افغانیوں کو کارڈ بنانے والے تین ایجنٹوں کو حراست میں لئے ہیں اور ان کو تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کردئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن کی مدد سے نادرا کے ملازمین اور گریڈ 17کے افسران کو گرفتار کردیاجائیگا۔ یاد رہے کہ 31مارچ کو اردو پوائنٹ نے یہ خبر شائع کی تھی ۔اردو پوائنٹ کے خبر کے بعد نیشنل اور انٹر نیشنل میڈیا میں افغانیوں کو کارڈ بنانے کے حوالے سے بھی کافی گرم بحث دیکھنے میں آئی اور ملک کے بڑے بڑے اخبارات اور ٹی وی چینلز نے اس خبر کو اپنے نشریات کا حصہ بنایا ۔

اردو پوائنٹ پر خبر نشر کئے جانے پر وفاقی وزیر داخلہ نے ایکشن لیا ۔اُردو پوائنٹ کی مذکورہ خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

متعلقہ عنوان :