ہماری ٹی20 کی ٹیم بہت اچھی ہے‘ ہمیں اس کو مزید مضبوط کرنا ہوگا‘ ہارون الرشید
جمعہ 3 اپریل 2015 21:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ہماری ٹی ٹونٹی کی ٹیم بہت اچھی ہے۔ ہمیں اس کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ ایک روزہ ٹیم کے پاس بہت سارے مواقع ہیں۔ آئندہ 4سال بعد ورلڈکپ 2018 میں ہونا ہے اور اس میں ہماری رینکنگ بہت پیچھے ہے۔ توانا حالات کو دیکھتے ہوئے سلیم جعفر‘ کبیر خان اور اظہر خان نے کافی حد تک اس پر کام کیا ہے۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارا اسپر ٹور بنگلہ دیش کا ہے لہٰذا یہ ٹور بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ بنگلہ دیش کے ٹور کی کنفرمیشن کا انتظار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قذاتی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں تین فارمیٹ کی ٹیموں کا انتخاب کرلیاہے۔(جاری ہے)
جن میں سے ایک ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیم کے انتخاب میں انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں تمام کھلاڑیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی ذات پرپاکستان کو ترجیح دیں۔
پاکستان کے علاوہ انکو اور کچھ نہیں سوچنا چاہئے۔پہلے جو انسدادکرکٹ کھیلنے کا طریقہ کار اپنایا گیا اسکو یکسر ختم کرنا ہوگا۔ ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ضروری ہوگیا ہے۔کرکٹنگ ڈسپلن کی پابندی بہت ضروری ہوگی اور لڑکوں کو پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر کارکردگی دکھانی ہوگی۔ اگر کسی نے اس ڈسپلن کو توڑا تو پھر وہ ٹیم میں نہیں رہے گا۔ تین فارمیٹس کا اعلان کرتے ہوئے ہارون الرشید نے بنگلہ دیش کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سکواڈ میں بابر اعظم، محمد حفیظ، سمیع اسلم، مصباح الحق، اسد شفیق، اظہر علی وائس کپتان، یونس خان، حارث سہیل، سعید اجمل، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان شامل ہیں۔ ایک روزہ سکواڈ میں سمیع اسلم، سرفراز احمد، محمد حفیظ، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، حارث سہیل، صہیب مقصود، سعید اجمل، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل، سہیل خان، یونس خان شامل ہیں۔ پاکستان ٹی ٹوینٹی سکواڈ جو 25 اپریل کو بنگلہ دیش کے دورے پر جائے گا‘ میں احمد شہزاد، سرفراز احمد، محمد حفیظ، مختار احمد، صہیب مقصود، حارث سہیل، محمد رضوان، سعید اجمل، شاہد آفریدی (کپتان)، سہیل تنویر، سعید نسیم، وہاب ریاض، سہیل خان، عمر گل اور جنید خان شامل ہیں۔ (قیوم زاہد)مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.