کاشتکارکپاس کی زیادہ پیداوارحا صل کرنے کیلئے منظور شدہ بی ٹی اقسام 15مئی تک کاشت کریں، محکمہ زراعت

جمعہ 3 اپریل 2015 21:36

اسلام آباد لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) کاشتکارکپاس کی زیادہ پیداوارحا صل کرنے کیلئے منظور شدہ بی ٹی اقسام 15مئی تک کاشت کریں۔ محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کا آغاز ہو چکا ہے اور اس سال -14 2013 کی 9.145ملین بیلز کپاس کی پیداوارکے مقابلہ میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) کا عملہ ہر گاؤں میں کاشتکاروں کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی تربیت دے گا اور ان سے مسلسل رابطہ کے ذریعے رہنمائی و مدد فراہم کرے گا جبکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق کاشتکار کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرتے ہوئے درمیانی زمینوں اور کم پانی والے علاقوں کے لئے منظورشدہ بی ٹی اقسام سی آئی ایم 599-اور بی ایچ178-کاشت کریں جبکہ پنجاب کے تمام درمیانے اور زرخیز علاقوں میں کپاس کی کاشت کے لیے سی آئی ایم602-،ایف ایچ 142-،ایم این ایچ 886-، وی ایچ 259-،سائبان201-، سی آئی ایم 598-،سی اے12-،ایف ایچ 114-،ٹارزن2-،ستارہ11-ایم اورکے زیڈ181-موزوں اقسام ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ٹارزن 1-اور آئی آر نیاب824-پنجاب کے زرخیز علاقوں اور آئی یو بی 222- کو پنجاب کے مرکزی زرخیز علاقوں خاص طور پر بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور خانیوال میں کاشت کرنے کی سفارش کی گئی ہے