Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے تیار

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 22:32

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے تیار

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نےحکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ پورا کیے جانے کے بعد اسمبلیوں میں واپس جانے کی رضامندی ضاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ چونکہ تحریک انصاف کے تمام مطالبات حکومت کی جانب سے پورے کر تے ہوئے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جایا رہا ہے لہذا تحریک انصاف کو بھی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمبلیوں میں واپس چلے جانا چاہیئے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اراکین کی کثرت رائے کے باعث اسمبلی میں جانے کا فیصلہ لینے کے لیے اتوار کو بنی گالہ میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہےجس میں اسمبلی میں واپس جانے یا نہ جانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات