Live Updates

عمران خان کے یو ٹرن پوری قوم کے سامنے ہیں،دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے‘زعیم قادری

این اے 125کے بارے میں ابہام پیدا کرنے کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ سعد رفیق مارجن سے کامیاب ہوئے‘ ترجمان پنجاب حکومت

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کے یو ٹرن پوری قوم کے سامنے ہیں، دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے جھوٹ ،جھوٹ اور جھوٹ کی سیاست قوم مسترد کر چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ حلقہ این اے 125کے بارے میں ابہام پیدا کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق بہت بڑے مارجن سے حلقے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حامد خان نے اس حلقے میں انتخابی مہم بھی ٹھیک طرح نہیں چلائی تھی،حامد خان کو حلقے کا علم بھی نہیں اور دھاندلی کے الزامات لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں ، عمران خان جن ان چاروں حلقوں کی بات کرتے ہیں ان میں دھاندلی کادور دور تک تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی دھرنا اور اس کی حقیقت قوم جان چکی ہے اور اسے مسترد بھی کر چکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات