حکومت مدارس میں دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید علوم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے ‘شہریار سلطان
جدید دور میں قلم کی جگہ لیپ ٹاپ نے لے لی ،طالبعلم کو دینی اور نصابی علوم حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی‘سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور
ہفتہ 4 اپریل 2015 18:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور شہریار سلطان نے کہا ہے کہ خانقاہ اور مدرسہ کا ایک قدیمی تعلق ہے جو دینی علوم کے ساتھ ساتھ صوفیائے کرام کی تعلیمات کو فروغ دیتا ہے، اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت دینی مدارس میں دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید علوم کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے جس کا واضح ثبوت دینی مدارس کے ذہین طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپس کی تقسیم ہے،جدید دور میں قلم کی جگہ لیپ ٹاپ نے لے لی ہے جس سے طالبعلم کو دینی اور نصابی علوم حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی۔
یہ بات انہوں نے دربار حضرت داتا گنج بخش کے سماع ہال میں دینی مدارس کے ذہین اور کامیاب 400 طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی جی اوقاف ومذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر داتا دربا ر،پرنسپل جامعہ ہجویریہ داتا دربار مولانا مطلوب الزمان، صاحبزادہ غلام مرتضیٰ کے علاوہ طلبا وطالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
سیکرٹری اوقاف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس حکومت کا دست بازو ہیں ۔طلبا وطالبات کو جدید علوم سے استوار کرنا حکومت کا فرض ہے اور دینی مدارس کے ذہین طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف دینی مدارس کے طلبا وطالبات کو جدید علوم تک رسائی میں مدد حاصل ہو گی بلکہ ان کا ویژن بھی بڑھے گا اور دینی علوم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری جامعات سے فارغ ہونے والے طلبا وطالبات جدید سائنسی علوم حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹیوں میں داخلہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف نے جامعہ ہجویریہ کو ماڈل مدارس کی صف میں لانے کے لئے سفارشات طلب کی ہیں اور وفاقی حکومت سے اجازت کے بعد جامعہ ہجویریہ کو ماڈل مدارس کا درجہ دے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ ہجویریہ مدرسہ کے طلبا وطالبات دیگر مدارس کے مقابلے میں قومی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے نظر آتے ہیں اوریہ ہمارے لئے باعث اطمینان ہے کہ یہ واحد ادارہ ہے جو روایتی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید عہد کی علوم بھی پڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے ذہین طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا اور پنجاب بھر کے دینی مدارس کے ذہین طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.