Live Updates

عوام کرچی کی تقدیر بدلنے کیلئے خوف کا بت توڑ کر این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ووٹ دیں : عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 20:54

عوام کرچی کی تقدیر بدلنے کیلئے خوف کا بت توڑ کر این اے 246 کے ضمنی الیکشن ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں عوام کو کراچی کی تقدیر بدلنے کیلئے خوف کا بت توڑ کر ووٹ دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن سے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم اس الیکشن سے عوام کو ضرور فرق پڑے گا جنہوں نے خوف کا وہ بت توڑنا ہے جس نے پچھلی کئی دہایوں سےکراچی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

کراچی میں لوگ بےروزگاری کا شکار ہیں اور کاروباری افراد خوف کی وجہ سے اپنا کاروبار دبئی اور بنگلہ دیش منتقل کر رہے ہیں۔ عمران خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی تقدیر بدلنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور این اے 246 میں ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں تاکہ کراچی کو پہلے کی طرح ایک عظیم اور روشنیوں کا شہر بنایا جاسکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :