وزیرتعلیم نے نیلم کی عوام کو مایوس کیا‘پیپلزپارٹی کے ہر دور میں نیلم استحصال کا شکار رہا‘خواجہ محمد اکبر

مسلم لیگ ن کنڈل شاہی سمیت پورے نیلم کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لئے جامع منصوبہ پر عمل کرے گی

اتوار 5 اپریل 2015 12:46

شاردہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )وزیرتعلیم نے نیلم کی عوام کو مایوس کیا ،چار سال وزیراعظم کی پروٹوکول ڈیوٹی دینے کے بعد ٹوپی ڈرامے کرنے سے عوام کی ہمدردیاں نہیں ملیں گی،بقول وزیرتعلیم تعلیمی پیکج میں وزیراعظم رکاوٹ ہیں اب پیپلزپارٹی کے کارکنان کی آنکھیں کھل جانی چاہے جو مسلم لیگ ن کے خلاف پروپگنڈا کر رہے تھے،پیپلزپارٹی کے ہر دور میں نیلم استحصال کا شکار رہا ،وزیرتعلیم استعفیٰ دیکر مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن کنڈل شاہی سمیت پورے نیلم کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لئے جامع منصوبہ پر عمل کرے گی ، مسلم لیگ ن وادی نیلم سے محرومیوں کے خاتمے کے لئے واضح حکمت عملی کے ساتھ قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف سے نیلم کے لئے ایک بڑے پیکج کا حصول ممکن بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء خواجہ محمد اکبر نے مسلم لیگ نیلم کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیرتعلیم نے چار سال نیلم کی عوام کوتعلیمی پیکج کا جھانسہ دیکر عوام کی توقعات کے برعکس زاتی مفادات کو پروان چڑھایا،مسلم لیگی کارکن اپنے قائدین فاروق حیدر اور شاہ غلام قادرکے ویژن کے مطابق عوامی حقوق کی خاطر ہر اول دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں،نیلم کی عوام استحصالی ٹولے سے نجات کے لئے پر عزم اور ریاستی سطح پر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

حکومت نے اداروں کو مفلوج بنا دیا گیا ہے عوام مجاوروں کی رخصتی کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ مسلم لیگ کے پاس عوام کو مسائل دلدل سے نکالنے کا واضح لائحہ عمل اور بہترین ٹیم موجود ہے ۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نیلم ویلی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔ پی پی نیلم ویلی کی قیادت اجتماعی مفاد کے بجائے زاتی مفادات کے حصول میں مگن اور اپنے بیرونی آقاؤں کے ساتھ مل کر نیلم کے وسائل لوٹنے میں مصروف ہے۔ نیلم ویلی کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے لیگی کارکن شاہ غلام قادر کی قیادت میں تاریخ رقم کریں گے۔