مفادپرست عناصرواقعہ کومشیرحکومت کے ساتھ جوڑکرسستی شہرت حاصل کرناچاہتے ہیں‘ترجمان الیاس چوہدری

مشیرحکومت نے کبھی بھی پروٹوکول کی پرواہ نہیں کی اورنہ ہی کبھی عہدوں کواپنی مجبوری سمجھااگرایساہوتاتووہ کئی سال قبل کسی عہدے پرپہنچ چکے ہوتے

اتوار 5 اپریل 2015 12:48

کوٹلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء )مشیرحکومت وامیدواراسمبلی حلقہ1محمدالیاس چوہدری کے ترجمان نے کہاہے کہ مشیرحکومت کی کسی پولیس اہلکارکے ساتھ کوئی تلخی نہیں ہوئی نہ ہی مشیرحکومت کی موجودگی میں ایساکوئی واقعہ ہواچندمفادپرست عناصرواقعہ کومشیرحکومت کے ساتھ جوڑکرسستی شہرت حاصل کرناچاہتے ہیں اوروہ عناصرمشیرحکومت کی حلقہ کے اندربڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاگئے ہیں مشیرحکومت کے ترجمان نے کہاکہ مشیرحکومت نے کبھی بھی پروٹوکول کی پرواہ نہیں کی اورنہ ہی کبھی عہدوں کواپنی مجبوری سمجھااگرایساہوتاتووہ کئی سال قبل کسی عہدے پرپہنچ چکے ہوتے انہوں نے پارٹی سے وفاکی اورپارٹی ہی کی طرف سے انہیں عہدہ دیاگیاترجمان نے کہاکہ میڈیاکے اندرمخالفین نے اس بات کواچھالاکہ مشیرحکومت کوسیلوٹ نہ کرنے پرپولیس اہلکارکوتشددکانشانہ بنایاگیایہ بات بالکل مذاق خیزہے مشیرحکومت بغیرپروٹوکول کے سڑکوں پرگلیوں محلوں بازاروں میں عوام کے درمیان موجودرہتے ہیں اورکبھی بھی انہوں نے اس چیز کی پرواہ نہیں کی کہ انہیں کوئی سرکاری اہلکارسیلوٹ کرتاہے کہ نہیں کرتاکیونکہ مشیرحکومت کوعوام اورپسے ہوئے طبقات عزت واحترام دیتے ہیں مشیرحکومت کے خلاف اس قدر پروپگنڈہ کرنایہ اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ مشیرحکومت اپنے سیاسی مخالفین کے زہنوں پرسوارہوچکے ہیں ترجمان نے کہاکہ مشیرحکومت مزدور،کسان اورعوام دوست سیاسی کارکن ہیں اپنے آپ کوکبھی بھی لیڈرنہیں سمجھاپولیس اہلکارکے ساتھ مشیرحکومت کی تلخی کے واقعہ کوجوڑناسراسربے بنیاداورجھوٹ پرمبنی ہے ۔