بھارت میں جعل سازی اور فراڈ کا انوکھا مقدمہ سامنے آگیا، بیوروکریٹ ظاہر کرکے اعلیٰ ٹریننگ لینے والی خاتون گرفتار

اتوار 5 اپریل 2015 13:36

بھارت میں جعل سازی اور فراڈ کا انوکھا مقدمہ سامنے آگیا، بیوروکریٹ ظاہر ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) بھارت میں خود کو بیوروکریٹ ظاہر کرکے اعلی ٹریننگ حاصل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں ایک خاتون سات مہینے تک جعلی شناختی کے ذریعے خود کو سول سرونٹ ظاہر کے سب کو بیوقوف بناتی رہی۔ روبی چوہدری نامی خاتون کو بھارتی ریاست اتراکھنڈ سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

خاتون سات ماہ سے جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے ماسورائی کی سول اکیڈمی میں تربیت حاصل کرتی رہی ہیں۔ پولیس نے خاتون جعل سازی ، دھوکا دہی اور خود کو سول سرونٹ ظاہر کرنے کے الزام میں 14 روز کے جوڈیشنل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق روبی چوہدری کا تعلق ریاست اتر پردیش کے علاقے مظفر نگر سے ہے۔ عدالت میں پیشی کے بعد روبی چوہدری نے میڈیا کیسے گفتگو سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو ہورہا ہے وہ ٹھیک ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :