جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات میں مدد ملے گی،صاف و شفاف انتخابات ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہیں
صدر مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگبلال شیرازی کی کارکنوں سے گفتگو
اتوار 5 اپریل 2015 17:38
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے راہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے اپوزیشن کے مطالبہ پر الیکشن 2013ء میں دھاندلی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات میں مدد ملے گی اور دھاندلی کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا ۔
انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہیں ۔جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ کے بعد45یوم کے اندر رپورٹ سے دھاندلی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو جن جن حلقوں میں دھاندلی کے بارے میں شکایات ہیں اور ان کے معاملات تاحال الیکشن کمیشن میں زیر التوا ء ہیں جوڈیشل کمیشن ان تمام حلقوں کے معاملات اپنے ہاتھ میں لیکر ان کی صاف و شفاف انکوائری کرے اور ضرورت محسوس کرے تو ان حلقوں کی دوبارہ گنتی سمیت نادرا سے ووٹوں کی تصدیق بھی کروائے تاکہ دھاندلی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.