عمران خان نے پارلیمنٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں یمن کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کروں گا جبکہ بھرپور طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کرکے بھی دکھائیں گے، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف
فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 18:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام پر معاہدے کے بعد اسمبلی میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفے منظور نہیں ہوئے، اسمبلی کے ُرکن ہیں۔
تحریک انصاف کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں یمن کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کروں گا جبکہ بھرپور طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کرکے بھی دکھائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم گزشتہ سال سڑکوں پر اس لئے نکلے تھے کیونکہ 2013ء کے انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چُرایا گیا تھا۔(جاری ہے)
ہم ثابت کرینگے کہ 70 لاکھ کے قریب جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے۔
میرا ایمان ہے کہ 2015ء الیکشن کا سال ہوگا۔ اب جبکہ جوڈیشل کمشن کا فیصلہ ہو گیا ہے، اس لئے اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہمارا جمہوری حق ہے۔ کراچی میں جو کچھ ہوا ایم کیو ایم سے اس کی اُمید نہیں تھی۔ کریم آباد میں لگائے گئے پی ٹی آئی اے کے کیمپ پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پلاننگ کے ساتھ دھاوا بولا تھا۔ ہم اس حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے جمہوری پارٹی بننے کا سنہری موقع گنوا دیا ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اب خود کراچی جا رہا ہوں اور شہر کے ہر علاقے کا دورہ کروں گا۔ الطاف حسین نے جو کرنا ہے کر لیں۔ لوگ ظلم اور خوف کی سیاست سے تنگ آ گئے ہیں۔ اس سے قبل بنی گالہ میں عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارلیمںٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے تمام قومی اسمبلی اراکین کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ کل قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں جنگ زدہ ملک یمن کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ سال اگست 2014ء میں قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے تھے۔مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.