مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

فوج کی 503 اے ایس سی یونٹ سے وابستہ گاڑی نوبراسے لہہ کی طرف جارہی تھی ‘چنگلادرے کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آگئی اور وہ مکمل طور پر برف کے نیچے دب گئی‘ترجمان بھارتی فوج

پیر 6 اپریل 2015 19:56

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں لداخ دویڑن کے علاقے چنگلا میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی برفانی تودے کی زد میں آنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ قصبہ لہہ اور پنگونگ جھیل کے درمیان اونچی پہاڑیوں کے درمیان پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج کی 503 اے ایس سی یونٹ سے وابستہ ایک گاڑی نوبراسے لہہ کی طرف جارہی تھی جو چنگلادرے کے مقام پر ایک برفانی تودے کی زد میں آگئی اور وہ مکمل طور پر برف کے نیچے دب گئی۔ گاڑی میں 5 اہلکار سوار تھے۔ ترجمان کے مطابق تین اہلکاروں کی لاشیں برآمد کی گئیں اور 2 اہکاروں کو شدید زخمی حالت میں زندہ نکالا گیا تاہم بعد میں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :