سعودی عرب میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک ، متعدد افراد زخمی

پیر 6 اپریل 2015 20:00

سعودی عرب میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک ، متعدد افراد زخمی

قطیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سعودی عرب کے صوبے قطیف میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جب کہ 5 افراد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صوبہ قطیف میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں مقامی راہ گیر سمیت ایک غیر ملکی بھی شامل ہے۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلئے