معیاری اور با مقصد تعلیم کے بغیر ملک کی سماجی اور معاشی ترقی ممکن نہیں، کومل سرفراز

حکومت علم کی روشنی سے محروم بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر ے

پیر 6 اپریل 2015 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن فلاحی اداے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر ایجوکیشن کومل سرفراز نے کہا ہے کہ معیاری اور با مقصد تعلیم کے بغیر ملک کی سماجی اور معاشی ترقی ممکن نہیں،تعلیم عوام کا بنیادی آئینی حق ہے جسے ہر ایک تک پہنچانا ریاست کی زمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً تین کڑور بچوں کو سکول میسر نہیں ہیں جبکہ غیر فعال اور گھوسٹ سکولوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے،سکولوں کو بیٹھک،گودام،اصطبل اور مویشی باندھنے کیلئے استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے تو کثیر سرمایہ ضائع ہونے سے بچے گا جس سے معیاری تعلیم کو بہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت علم کی روشنی سے محروم بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر ے کیونکہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کا راز تعلیم کے فروغ میں ہی پوشیدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :