پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈپلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پیر 6 اپریل 2015 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز اور شعبہ سیاسیات میں CV Writing پر سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو نے طلبہ کو آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دونوں شعبہ جات کے سربراہان نے بہترین ایونٹس کے انعقاد پر ڈاکٹر ماریہ مالڈو ناڈو اور کیرئیر ڈیویلپمنٹ آفیسر حسنین جاوید کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے سنٹر مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :