فیصل آباد،پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کاسب سے زیادہ اثرزراعی معیشت پرہے،کسان بورڈ

دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں آدھی رہ گئی ہیں ، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ، ضلعی صدر

پیر 6 اپریل 2015 21:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کسان بورڈنے پٹرولیم مصنوعات میں کیاجاناوالاحالیہ اضافہ واپس لینے کامطالبہ کردیا،ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کاثبوت دیاہے پوری دنیامیں پٹرول کی قیمتیںآ دھی رہ گئی ہیں لیکن ہمارے حکمران خسارہ پورے کرنے کے نام پرعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈال کراپنی تجوریاں بھررہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کاسب سے زیادہ اثرزراعی معیشت پرہوتاہے،تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی زرعی مداخل کوخریدنے اورلے جانے اورزرعی مصنوعات کومنڈیوں میں لانے کے لئے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کردیاجاتاہے ،ایسے اقدامات سے واضح ہوتاہے کہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو توڑنے کی گھناونی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ ملکی آبادی کا68فیصد زراعت سے منسلک ہے جن کی زندگی ملک پرقابض اشرافیہ نے اجیرن بنادی ہے۔

(جاری ہے)

کسان اورمزدورملک کاسب سے زیادہ مظلوم طبقہ ہے جن کی زندگی سے سکون چھین لیاگیاہے۔کسان ساراساراسال محنت کرتاہے مگراس کی محنت کاپھل جاگیرداراورسرمایہ دارکھاتے ہیں اورکسان کے بچے بھوکے پیٹ سوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :