کشمیری نہ مسئلہ کشمیر سے دستبردارہونگے اورنہ ہی تحریک آزادی کشمیر کے خلاف کسی سازش کوکامیاب ہونے دینگے  بھارت کے پالیسی ساز اداروں  ریاستی وانتظامی مشینری کاچہرہ اور ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں

،پیپلزٹریڈرز ونگ آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایل بی فاروقی کا بیان

منگل 7 اپریل 2015 17:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کشمیری نہ مسئلہ کشمیر سے دستبردارہونگے اورنہ ہی تحریک آزادی کشمیر کے خلاف کسی سازش کوکامیاب ہونے دینگے  بھارت کے پالیسی ساز اداروں  ریاستی وانتظامی مشینری کاچہرہ اور ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں‘مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی  ظلم  جبر  کالے قوانین کاراج ہے  بھارت کشمیریوں کی آزادی کوسلب کئے ہوئے ہے ،پیپلزٹریڈرز ونگ آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایل بی فاروقی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر کے ایک بڑے حصہ پر غاصبانہ قبضہ کرکے خلاف حقائق پروپیگنڈہ کررہاہے پاکستان کے میدیا کواپنی ترجیحات میں مسئلہ کشمیر شامل کرکے تواتر کاسلسلہ جاری رکھنا چاہئے  انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب ہونیوالے مظالم کانوٹس لیں  جب تک مقبوضہ کشمیر بھارتی پنجہ استبداد سے آزاد نہیں ہوتا اُس وقت تک جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کاخواب ممکن نہیں ہوسکتا  انہوں نے کہاکہ بھارت آبی دریاؤں پر قبضہ کررہاہے اور پاکستان کوبنجر کرنے پرتلا ہوا ہے  ایل بی فاروقی کاکہناتھاکہ کشمیری کی آزادی ہر کشمیری کی تمنا وآرزو ہے جسے حاصل کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔