ایرانی فلم ’محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: خدا کے پیغمبر‘ تنازعات کا شکار
منگل 7 اپریل 2015 17:40
ایران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل2015ء) ایرانی فلم ’محمد محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: خدا کے پیغمبر‘ تنازعات کا شکار ایران کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز اور ہدایت کار مجید مجیدی کی تاریخی فلم ’محمد – خدا کے پیغمبر‘ ایران اور دنیا کےدوسرے ملکوں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ایران میں بننے والی یہ اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے اور اسے مکمل کرنے میں کئی برس لگے ہیں یہ فلم پیغمبرِ اسلام کی زندگی پر بنی ہے اور اسے تین حصوں میں مکمل کیا جائے گا۔
جو فلم ریلیز ہونی ہے وہ پہلا حصہ ہے اور اس میں پیغمبرِ اسلام کی پیدائش سے ان کے شام کے پہلے دورے تک کے واقعات کا احاطہ کیاگیا ہے جب ان کی عمر 12 برس تھی اور روایت کے مطابق راستے میں جب ایک عیسائی راہب نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ وہ ایک دن خدا کے نبی بنیں گے۔(جاری ہے)
فلم کی بیشتر شوٹنگ تہران سے کچھ دور واقع ایک پہاڑی علاقے میں کی گئی ہے جہاں چھٹی اور ساتویں صدی کے مکہ اور مدینہ کا ایک وسیع سیٹ تیار کیا گیا۔
اس فلم کو ایران کی سرکاری سرپرستی اور منظوری حاصل ہے۔ پیغمبرِ اسلام پر بننے والی اس فلم پر تین کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ مجید مجیدی کا کہنا ہے کہ فلم بین الاقوامی سطح پر کوئی پیفام پہنچانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ وہ اس فلم کے ذریعے اسلام اور پیغمبرِ اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ انھوں نے سنی اور شیعہ دونوں مسلکوں کے علما سے صلاح و مشورے کے بعد متفقہ پہلوؤں کی بنیاد پر یہ فلم بنائی ہے اور اس کا مقصد اسلام کا اتحاد بھی ہے۔ مجیدی نے اس فلم میں پیغمبرِ اسلام کےبچپن کا کردار ادا کرنے والے کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔ انہیں صرف پشت سے دکھایا گیا ہے اور واقعات کو پیش کرنےمیں دیگر کرداروں کی مدد لی گئی ہے۔ مجیدی کی ان حساس کوششوں کے باوجود اس فلم کی شروعات سے قبل ہی سنیّوں کے سرکردہ مذہبی ادارے جامعہ الازہر نے اس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ یہ فلم بننے کی اجازت نہ دے۔ قطر نے تو یہاں تک اعلان کر دیا کہ وہ خود ایک ارب ڈالرکی مالیت سے پیغمبرِ اسلام پر اپنی ایک فلم بنائے گا۔ اس فلم کی ریلیز پر بھارت اور پاکستان جبیسے ملکوں میں بھی مسلمانوں کے کچھ حلقوں کی طرف سے اعتراض کیے جانے کا پورا امکان ہے فلم کے ڈائریکٹر مجیدی کا کہنا ہے کہ ’حضرت عیسٰی پر ڈھائی سو فلمیں بن چکی ہیں۔ حضرت موسیٰ پر سو سے زیادہ فلمیں ہیں، دوسرے پیغمبروں پر اسی سے زیادہ فلمیں بنی ہیں جبکہ ’دی مسیج‘ واحد فلم ہے جو پیغمبرِ اسلام پر بنی ہے اور وہ فلم اسلام کے بارے میں صرف جہاد اور تلوار کا تصور پیش کرتی ہے۔اس لیے دنیا کو پیغمبرِ اسلام سے روشناس کرانے کی یہ ان کی کوشش ہے‘۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.