بھارت نے یمن سے پاکستان لائے گئے اپنے شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے بھجوانے کی پاکستانی پیشکش قبول کر لی
کراچی میں موجود بھارتی شہریوں کوان کے ملک بھجوانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط
منگل 7 اپریل 2015 21:34
نئی دہلی، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) بھارت نے یمن سے پاکستان لائے گئے اپنے شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے بھجوانے کی پاکستانی پیشکش قبول کر لی ہے ۔
(جاری ہے)
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی کمشنر کو خصوصی طیارے کے ذریعے ان 11 بھارتی شہریوں کو اپنے ملک بھجوانے کی پیشکش کی تھی جنہیں پاکستان نیوی کے بحری جہاز کے ذریعے منگل کو یمن سے پاکستان لایا گیا ۔
پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے مطابق بھارت نے وزیراعظم نواز شریف کی یہ پیشکش شکریے کے ساتھ قبول کر لی ہے اورکراچی میں موجود بھارتی شہریوں کوان کے ملک بھجوانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ منگل کوپاکستان نیوی کابحری جہاز182افرادکولیکریمن سے کراچی پہنچا جس میں 11بھارتی شہریوں سمیت36غیرملکی شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.