صوبائی حکومت بلوچستان بھر میں اجتماعی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے ، حامد خان اچکزئی

ڈی سیلینیشن پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد صاف پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی ، صوبائی وزیر

منگل 7 اپریل 2015 22:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور بی ڈی اے ،جی ڈی اے حامد خان اچکزئی نے کہا ہے صوبائی حکومت بلوچستان بھر میں اجتماعی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ان منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں ۔ بی ڈی اے کے زیر نگرانی مکمل ہونے والا پینے کے صاف پانی کا پلانٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سیلینیشن پلانٹ کا رواٹ گوادر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بی ڈی اے شیر جان بازئی، ادارہ ترقیات گوادر کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد و دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایکسئین بی ڈی اے جلیل احمد بلوچ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ 2007 میں شروع ہوا اور اس پر اب تک 98کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے سے گوادر کو روزانہ 20لاکھ گیلن پانی فراہم ہوگا۔ ڈی سیلینیشن پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد صاف پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی اور پی ایچ ای کے مین واٹر ورکس میں اسٹور کرنے کے بعد شہر میں سپلائی کیا جائے گا ، دریں اثناء صوبائی وزیر کو ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سجاد نے جی ڈی اے کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں اور گوادر ماسٹر پلان کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :