تعلیم ہماری بنیادی ضرورت ، سماج میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

تعلیمی سال شروع ہوچکا ، والدین اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کیلئے اپنا فریضہ ادا کرے ، بیان

منگل 7 اپریل 2015 22:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی منظور احمد خان کاکڑ ،پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ،علاقائی سیکرٹری باز محمد پشتون ،ڈسٹرکٹ ممبر حبیب الرحمن بازئی ،ایجوکیشن سپورٹ پروجیکٹ کے سربراہ عزیز الرحمن پانیزئی ،سکول کے ہیڈ ماسٹر نقیب اللہ کاکڑ ، محکمہ تعلیم کے افیسران لطیف خان غرشین ،سید عبدالعزیز اور دیگر اساتذہ وطلباء نے سرہ غوڑگئی ہائی سکول میں سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کو ہر بچے اور بچی کا بنیادی انسانی حق قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ چونکہ تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے لہٰذا والدین اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کیلئے اپنا فریضہ ادا کرے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے طلباء اور بچوں نے تعلیم سے متعلق موضوعات پر ڈرامے ،ٹیلبو ،ملی ترانے ،ملی اتنڑ پیش کی جسے شرکاء نے خوب سراہا اور اعلیٰ تخلیقی صلاحیتوں پر طلباء وبچوں کو داد تحسین پیش کی ۔ مقررین نے کہا کہ سرہ غوڑگئی اور آس پاس کے علاقوں میں مہینہ بھر تعلیمی مہم جاری رہی جس کے نتیجے میں 500کے لگ بھگ گھروں میں والدین سے ملاقاتیں کی گئی اور 300بچوں کو سکولوں میں داخل کیا گیا جو لاحق تحسین اقدام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہماری بنیادی ضرورت ہے تعلیم شعور کا ذریعہ ہے تعلیم روشنی ہے تعلیم انسانی سماج میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے ۔ انسان میں برداشت تحمل رواداری پیدا کرتی ہے ۔ انسانی ذہن کی نشوونماء میں بنیادی کردار ادا رکرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے جن اقوام وممالک نے ہر بچہ سکول میں پر عملدرآمد کرایا اور تعلیم کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا و اقوام آج کی دنیا میں عالمی سیاست ،معاشی بالادستی اور دنیا کے امور چلانے میں بنیادی رول کے حامل ہے جن اقوام نے تعلیم کو پس پشت ڈالا وہ اقوام آج دوسروں کی محتاج ہے اور ترقی کے ثمرات سے محروم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تنظیم نے 2011میں باقاعدہ سکول داخلہ مہم (ہر بچہ سکول میں ) کا آغاز کیا اور مسلسل 5سالوں سے تعلیمی مہم کو جاری رکھا ہے اور اب یہ سکول داخلہ مہم اتنی اہمیت اور عوام میں پذیر ائی حاصل کرچکا ہے کہ مختلف سیاسی پارٹیاں ،جمہوری قوتیں ،طلباء تنظیمیں ،غیر سرکاری ادارے اور عوام کے مختلف طبقات اب اس مہم کو چلارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے شعبہ تعلیم کو تباہی سے بحالی کی جانب گامزن کیا ہے اور بتدریج تعلیمی اداروں کے قیام ،تعلیمی اداروں میں لازمی ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہے ۔ انہوں نے آخر میں بچوں میں مختلف انعامات تقسیم کےئے ۔

متعلقہ عنوان :