رائے ونڈ،محنت کش کا جواں سالہ بیٹا تیز رفتار گاڑی تلے آکر جاں بحق ،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

منگل 7 اپریل 2015 22:02

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء )محنت کش کا جواں سالہ بیٹا تیز رفتار گاڑی تلے آکر جاں بحق ،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے نواحی علاقہ موضع مانک کے رہائشی محنت کش مہر دین کا 22سالہ بیٹا محمد عرفان موٹر سائیکل پر سودا سلف لیکر رائے ونڈ سے واپس گھر جارہا تھا کہ نثار سپننگ ملز کے قریب سامنے سے آنیوالے تیز رفتار مزدا ڈالے نمبری LES7485نے کچل ڈالا۔ جس سے محمد عرفان کی موت واقع ہو گئی متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام بپا ہو گیا پورا گاؤں سوگ میں ڈوب گیا گاڑی کا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔تادم تحریر ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا ۔