امریکہ اور سعودی عرب نے الفرقان فاوٴنڈیشن ویلفیئر ٹرسٹ پر پابندی عاید کردی

منگل 7 اپریل 2015 22:54

امریکہ اور سعودی عرب نے الفرقان فاوٴنڈیشن ویلفیئر ٹرسٹ پر پابندی عاید ..

واشنگٹن /ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) امریکا اور سعودی عرب نے مبینہ طور پر عسکریت پسند گروہوں کی مالی معاونت کرنے پر پاکستان کی ایک خیراتی تنظیم الفرقان فاوٴنڈیشن ویلفیئر ٹرسٹ پر پابندی لگا دی۔منگل کوبرطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے محکمہ خزانہ نے کہاہے کہ الفرقان تنظیم نے ماضی میں پابندیوں سے بچنے کیلئے اپنا نام تبدیل کیا تھا۔

(جاری ہے)

تنظیم پر الزام ہے کہ اس نے انسانی ہمدردی کے پردے میں پاکستان اور افغانستان میں شدت پسند گروہوں کی مالی معاونت کی۔امریکی محکمہ خزانہ کے ایک سینئر عہدے دار ایڈم زوبن نے جاری بیان میں کہا ہم دہشت گردی کیلئے فنڈ فراہم کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کیلئے پر عزم ہیں، بالخصوص وہ جو خیراتی سرگرمیوں کے نام پر یہ کام کرتے ہیں۔محکمہ خزانہ نے بتایا کہ پابندیوں کی وجہ سے الفرقان امریکی مالیاتی سیکٹر سے بے دخل ہو جائے گی، اس کے علاوہ امریکی باشندے اس تنظیم سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کر سکیں گے۔محکمہ خزانہ کے مطابق، سعودی عرب نے بھی انسداد دہشت گردی کے ایک قانون کے تحت اس تنظیم پر پابندی لگائی ہے۔

متعلقہ عنوان :