خواجہ آصف نے عمران کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ،شیخ رشید
منصوبہ بندی کے تحت عمران خان کو پارلیمنٹ میں لا کر ذلیل کیا گیا ،نواز شریف پہلے صلح کرتے ہیں پھر مارتے ہیں،مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جارہا،مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو
منگل 7 اپریل 2015 23:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران کے ساتھ جو کچھ کیا ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے ،حکومت کا عمران خان کوپارلیمنٹ میں لا کر ذلیل کرنے کا منصوبہ تھا ،نوازشریف کی سیاست ہے کہ وہ پہلے صلح کرتے ہیں اور پھر مارتے ہیں۔
(جاری ہے)
منگل کے روز مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہر پارٹی کے نمائندے کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے لیکن سپیکر ایاز صادق میرے علاوہ سب کو بات کرنے کا موقع دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،اگر اسمبلی میں جس اپوزیشن کا نام ہے تو وہ شیخ رشید ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو کچھ کیا ہے حکومت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا ہے حکومت کا پلان تھا کہ عمران خان کسی بھی طرح پارلیمنٹ میں واپس لا کر اس کو ذلیل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست بھی یہی ہے کہ پہلے صلح کرتے ہیں اور پھر مارتے ہیںمزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.