بھا رت ، عام آدمی پارٹی کے برے دن آ گئے

بدھ 8 اپریل 2015 14:47

بھا رت ، عام آدمی پارٹی کے برے دن آ گئے

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )لگتا ہے اچھے دن آنے سے پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے برے دن آ گئے۔ بھارتی نڑاد برطانوی انجینئرنے اروند کیجریوال کوانتخابی مہم کیلئے دی گئی اپنی نیلی گاڑی واپس مانگ لی ہے۔جادو جتنا چلنا تھا چل گیا،اب لگتا ہے جھاڑو والے جادو گر کے برے دن آگئے ہیں۔بھارت میں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت کا گراف ایک بار پھر گرنے لگا ،لوگ اپنی دی ہوئی چیزوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے لگے۔

(جاری ہے)

بھارتی نژاد برطانوی سافٹ وئیرانجینئرکندن شرمانے اروند کیجریوال کو 2013ء کے دوران انتخابی مہم کیلئے دی گئی نیلی گاڑی واپس مانگ لی ہے۔کندن شرما نے سماجی رابطے کی سائٹ پربغیر شرمائیل کھا کہ عام آدمی پارٹی ان امیدوں پر پورا نہیں اتری۔انہوں نے پارٹی عہدیداروں کوپیغام دیا کہ انہیں اپنی نیلی گاڑی،بائیک اور وہ لاکھوں روپے واپس چاہئیں جو انہوں نے عام آدمی پارٹی کو ڈونیٹ کئے تھے۔کندن کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اے اے پی کا کہنا ہے کہ کندن شرما کو پارٹی پالیسی کا علم ہونا چاہیے ،جو چیز ایک بار دیدی وہ واپس کیسے کی جا سکتی ہے،ان کی گاڑی پارٹی کے زیر استعمال ہے،لیکن اگر وہ اسے واپس لینا چاہتے ہیں تو دہلی آکر لے لیں۔