محمد طاہر کھوکھر نے عزیز آباد ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں رابطہ مہم شروع کردی

بدھ 8 اپریل 2015 14:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے عزیز آباد ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں رابطہ مہم شروع کردی۔ کراچی میں مقیم کشمیری کمیونٹی سے رابطے شروع۔

(جاری ہے)

عزیز آباد میں مقیم کشمیریوں کی اکثریت کی جانب سے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ 23 اپریل کو تمام کشمیری ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ طاہر کھوکھر کی جانب سے دیگر علاقوں میں مقیم کشمیریوں سے بھی روابط کا سلسلہ شروع ہے اور وہ انہیں تحریک انصاف اور عمران خان کے عزائم سے آگاہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :