ثا نوی تعلیمی بورڈ کراچی کے امتحانات پر امن ماحول میں جاری
چیئرمین میٹرک بورڈ اور ناظم امتحانات کا مختلف اسکولوں کا دورہ ، امتحانی مراکز پر پر سکون ماحول کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار
بدھ 8 اپریل 2015 19:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015کے دوسرے روز صبح کی شفٹ میں انگریزی دوم (سائنس گروپ )جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل سائنس (ریگولر و پرائیویٹ)کے پرچوں کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے نیشنل ہائی اسکول گلشن اقبال ، مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول بلاک 6گلشن اقبال اور ہیپی ہوم ہائی اسکول بلاک 13-D-1،گلشن اقبال کا دورہ کیا ۔
چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے اسکولوں کے دورے کے دوران طلباء و طالبات سے امتحانی پرچہ جات کے حوالے سے بات چیت کی اور امتحانی مراکز پر پر سکون ماحول کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینٹر سپرنٹنڈنٹس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ۔(جاری ہے)
ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا ہے کہ امتحانات کے دوران طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ امتحانی مراکز پر ویجیلنس آفیسرز اور سینٹر سپرنٹنڈنٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے چیکنگ کے طریقہ کار کو فعال بنائیں ۔
علاوہ ازیں اسپیشل ویجیلنس ٹیم اور سینٹر کنٹرول آفیسرز نے سٹیزن پبلک سیکنڈری اسکول سول لائن سے 1طالب علم کو نقل کرتے ہوئے جبکہ فارن ہائی اسکول سیکٹر 14-B،اورنگی ٹاؤن سے 3جعلی امیدواروں کو پکڑاگیا ۔دریں اثناء اسپیشل ویجیلنس ٹیم نے دوپہر کی شفٹ میں کارروائی کرتے ہوئے علیمیہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد سے ایک جعلی امیدوار کو اصل امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑ ا کیس UFMکمیٹی کے سپرد کردیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.