اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑدیں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج محمد خان

بدھ 8 اپریل 2015 19:51

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج محمد خان نے اساتذہ کرام پر زور دیا ہے کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑدیں ۔ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کو جدید علوم سے روشناس کرائے ۔ وہ گورنمنٹ ہائی سکول پڑانگ اورگورنمنٹ ہائی سکول بابڑہ میں انرولمنٹ مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر مختلف ہائی ، مڈل اور پرائمری سکولوں کے اساتذہ کرم، بچوں اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سراج محمد خان نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ترقی یافتہ قومیں جدید علوم کے بل بوتے پر دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں ۔وقت آچکا ہے کہ موجودہ حکومت کے تعلیمی پالیسی کے مطابق طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کرایا جائے تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا ئے جاسکے ۔ اس موقع پر سید فضل امین ، محمد حامد جان ، فضل واحد ، وصال خان ، محمد اسحاق ، رستم خان ، احمد جان ، جہانگیر خان کے علاوہ پی ٹی سی کونسل کے اراکین بھی موجود تھے ۔ تقریب کے آخر میں داخلہ مہم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :