بی این پی (عوامی) کے رہنما میر ناصر بلوچ کے قتل کے خلاف دوسرے روز بھی پنجگور میں شٹرڈاؤن ہڑتال

بدھ 8 اپریل 2015 22:33

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پنجگور بی این پی عوامی کے سینئر کارکن اور معروف کاروباری شخصیت میر ناصر بلوچ کی قتل کے خلاف پنجگور میں دوسرے روز بھی شٹرڈاون ہڑتال رہی اور بی این پی عوامی کے کارکنوں نے ناصر بلوچ کی قتل اور قاتلون کی عدم گرفتاری کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی، ڈی سی اور ڈی پی آفس کے سامنے دھرنا دیا اور پولیس کو قاتلون کی گرفتاری کیلئے 48گھنٹے کی مہلت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور مین گزشتہ دنون چتکان بازار مین بی این پی عوامی کے سینئر کارکن اور معروف کاروباری شخصیت میر ناصر بلوچ کی قتل کے خلاف پنجگور میں دوسرے روز بھی شٹر ڈاون ہڑتال رہی تمام کاروباری مراکز بند رہے اور ٹریفک معمول سے کم رہے ۔بی این پی عوامی کے کارکنوں نے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ کی قیادت مین ایک ریلی نکالی جو خدابادان سے ہوتا ہوا ڈی سی آفس مین ایک جلسہ کی شکل اختیارکر گیا جہاں بی این پی کے رہنماوں نے ڈپٹی کمشنر کو میر ناصر کی قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کو 48گھنٹے کی الٹی میٹم دے کرکہا کہ اگر الٹی میٹم تک قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو بی این پی عوامی احتجاج کا دوسرا طریقہ اپنائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی حکومت پر عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ اس وقت پنجگور میں کسی کی جان و مال حفاظت نہیں ہے بلکہ ایک خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔اس کے بعد بی این پی عوامی کے کارکنان نے ڈی پی او پنجگور کے آفس کے سامنے دھرنا دیا اور پولیس کو قاتلون کی گرفتاری کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ۔اس دوران بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ نے ڈی پی او سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر ناصر بلوچ کے قاتلون کی عدم گرفتاری تک اُن کا احتجاج جاری رہے گا اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا طریقہ کار مزید سخت ہوسکتا ہے ۔اس کے بعد مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :