انبیاء علیھم الصلاة والسلام کی شبیہ بنانا بدترین گستاخی ہے،مفتی محمدنعیم
ایران کی جانب سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شبیہ پر مبنی فلم قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہے
بدھ 8 اپریل 2015 22:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے ایران کی جانب سے حضور کی شبیہ پر مبنی فلم بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انبیاء علیھم الصلات والسلام کی شبیہ بنا نابدترین گستاخی ہے،ایران کی جانب سے حضور کی شبیہ پر مبنی فلم قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہے،یمن کے مسئلہ سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک نیا تنازع کھڑا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے،متنازع فلم کودیکھنا اور تشہیر کرنا حرام، ناجائز اور ایمان کیلئے خطرناک ہے،کسی فنکار کو نبی کے روپ میں خود کو پیش کرنا بدترین گستاخی ہے، مذکورہ فلم کی تشہیر کو روکنے میں حکومت کردار اداکرے اور عالمی سطح پر پابندی لگائی جائے۔
پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نبی کریم کی شبیہ پر مبنی ایران کی جانب سے بنائی جانے والی متنازع فلم کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ عالم اسلام کے خلاف ہر طرح سے سازشوں کے جال بچھائے جارہے ہیں ایک طرف عالم اسلام کے مرکز حرمین پر قبضہ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تو دوسری جانب توجہ ہٹانے کیلئے حضور کی گستاخی کا ارتکاب کیاجارہاہے ایسے وقت میں اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو سمجھ کر عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.