آزادکشمیر پرامن خطہ ہے ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کشمیری عوام ہمہ وقت تیار ہے ‘نیشنل ایکشن پلان کے تحت تعلیمی اداروں کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکاروں کادستہ تعینات کیاجائے ،آزادکشمیرکی پرامن عوام کو اسلحہ سے کھیلنے کی تربیت سے مراد سیکورٹی اہلکاروں کا اپنے پاؤں پرخود کلہاڑ ی مارناہے

گلشاد احمد بٹ کاجموں وکشمیر لبریشن لیگ کا اہم اجلاس سے خطاب

جمعرات 9 اپریل 2015 16:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) جموں وکشمیر لبریشن لیگ کا ایک اہم اجلاس ،زیرصدارت گلشاد احمدبٹ سابق امیدواراسمبلی منعقد ہوا ، اجلاس میں مقررین نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر پرامن خطہ ہے ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے کشمیری عوام ہمہ وقت تیار ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تعلیمی اداروں کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکاروں کادستہ تعینات کیاجائے ،آزادکشمیرکی پرامن عوام کو اسلحہ سے کھیلنے کی تربیت سے مراد سیکورٹی اہلکاروں کا اپنے پاؤں پرخود کلہاڑ ی مارناہے ، تعلیمی اداروں میں بچوں اورٹیچر کو اسلحہ کی تربیت کے سنگین نکل سکتے ہیں پولیس اہلکار اورسیکورٹی ادارے تعلیمی اداروں میں اسلحہ کا زہرنہ پھیلائیں آزادکشمیرکی عوام کے جان ومال ‘ عزت وآبرو تمام سرکاری ونیم سرکاری تنصیبات کی حفاظت کرنا سیکورٹی اداروں کا فرض عین ہے ‘ ڈبل ڈبل تنخواہیں لینے کے باوجود پولیس اہلکاراپنی ذمہ داریوں سے فرارہورہے ہیں ،لبریشن لیگ کے اس اجلاس میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری گلشاد احمدبٹ ‘ محمدرمضان بٹ ‘ محفوظ انقلابی ‘ فاروق راتھر ‘ خواجہ امین ‘حافظ طفیل ‘ ریاض اعوان زرگر ودیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلشاد احمد بٹ نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی تین گھنٹے سے بڑھاکر بارہ گھنٹے کی جائے ،آزادکشمیر میں ایکشن پلان کا واحد حل سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ہے ‘ بچوں اورمعلمین کو اسلحہ کی تربیت نہ دی جائے آنیوالے وقت میں اس کے غلط ثمرات نکلیں گے انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکار تعلیمی اداروں میں اسلحہ کی تربیت دے کر خود فرائض سے سبکدوشی کا اعلان کررہے ہیں ، اجلاس میں حکومت آزادکشمیرسے اپیل کی گئی کہ پورے آزادکشمیر سے افغان باشندوں کو جلدازجلد بے دخل کیاجائے آزادکشمیر میں آباد تمام غیرریاستی باشندوں کی رجسٹریشن کی جائے ان کے کاروبار نقل وحرکت پرنظررکھی جائے پاکستان کوآزادکشمیر سے ملانے والی دونوں پوائنٹس برارکوٹ اورکوٹلہ پرسیکورٹی سخت کی جائے وزیراعظم ‘ صدرریاست ‘ چیف سیکرٹری ‘ آئی جی سمیت تمام اعلیٰ سرکاری افسران کی سیکورٹی اورپروٹوکول کم کیاجائے ، پولیس اہلکاروں کو دی جانیوالی ڈبل تنخواہ کے بدلے کام لیاجائے ‘ غیرقانونی اسلحہ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے اورمظفرآباد میں اسلحہ بنانے والے مراکز بند کئے جائیں ایسے حکومتی اقدامات سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بن سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :