نارووال،برساتی نالہ ڈیک سے بہہ کر آنے والے2اینٹی ٹائنک مائن ناکارہ بنا دیئے گئے

دونوں کا وزن 14کلو ہے اگر ان کے اوپر 400سے 850کلووزن پڑ جاتاتو یہ پھٹ سکتے تھے ‘ بم ڈسپوزل ایکسپرٹ نصیر

جمعرات 9 اپریل 2015 17:30

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)محکمہ سول ڈیفنس نے برساتی نالہ ڈیک سے بہہ کر آنے والے2اینٹی ٹائنک مائن ناکارہ بنا دیئے ۔بم ڈسپوزل ایکسپرٹ نصیر اور رمضان نے میڈیا کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ظفروال موضع جنڈیالہ کے قریب برساتی نالہ ڈیک سے بہتے ہوئے 2اینٹی ٹائنک مائن ریت میں پھنس گئے جسے دیکھ کر لوگوں نے پولیس چوکی ظفروال کو اطلاع کی پولیس نے ڈی سی او سید نجف اقبال کو بتایا جنہوں نے محکمہ سول ڈیفنس کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر ریاض واہلہ نے بم ڈسپوزل ایکسپرٹ نصیر اور شبیر پر مشتمل ٹیم کو فوری روانہ کیا جو موقع پر پہنچ گئے انہوں نے دونوں اینٹی ٹائنک مائن کو ناکارہ بنا کر قبضہ میں لے لیا۔نصیر کا کہنا تھا کہ ایک اینٹی ٹائنک مائن کا وزن 7کلو ہے اور دونوں کا وزن 14کلو ہے اگر ان کے اوپر 400سے 850کلووزن پڑ جاتاتو یہ پھٹ سکتے تھے جس سے کافی نقصان ہو سکتا تھا عوام کے جان و مال کی حفاظت ہی ہماری اولین ترجیحات ہیں ۔