نارنگ منڈی ،شرپسندعناصرنے چلتی ٹرین پرپتھروں سے حملہ ،خاتون سمیت چار مسافر زخمی

جمعرات 9 اپریل 2015 17:30

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) شرپسندعناصرنے چلتی ٹرین پرپتھروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت چار مسافر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

یہ ناخوشگوارواقعہ گذشتہ روز لاہورسے نارووال جانے والی فیض احمدفیض ایکسپریس میں اس وقت پیش آیاجب مذکورہ ٹرین بادامی باغ کے قریب پہنچی تودرجن سے زائدشرپسندوں نے اچانک چلتی ٹرین پرزبردست پتھراؤ شروع کردیاجس سے کھلی کھڑکیوں کے پاس بیٹھے خاتون سمیت 4مسافر زخمی ہوگئے ۔اچانک حملہ سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔مسافروں نے ریلوے پولیس کے خلاف شدیداحتجا ج کیا ۔

متعلقہ عنوان :