پاک ایران گیس پائپ لائن چین تعمیر کرے گا، چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر معاہدے پر دستخط ہونگے، امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں دعویٰ

جمعرات 9 اپریل 2015 20:32

پاک ایران گیس پائپ لائن چین تعمیر کرے گا، چینی صدر کے دورہ پاکستان کے ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن چین تعمیر کرے گا، چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر معاہدے پر دستخط ہونگے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر چین کریگا اور اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ رواں ماہ چین کے صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر طے پا جائے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر میں مدد ملے گی۔دوسری جانب وال اسٹریٹ جنرل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم پاک ایران گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں اور منصوے پر کام شروع ہو چکا ہے۔