Live Updates

تحریک انصاف نے دھونس ، دھاندلی ، اقرباء پروری ، غرور و تکبراور طاقت کی سیاست کے بت توڑ کر پاکستان کے عوام کو اپنی حالت خود سنوارنے کا ایک سنہری موقع عطا کیا ہے

تحریک انصاف کے امیدوار برائے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ حلقہ 9 چوہدری عمران علی بابر کا کارنر میٹنگز سے خطاب

جمعرات 9 اپریل 2015 21:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ حلقہ 9 چوہدری عمران علی بابر نے کہا کہ تحریک انصاف نے دھونس ، دھاندلی ، اقرباء پروری ، غرور و تکبراور طاقت کی سیاست کے بت توڑ کر پاکستان کے عوام کو اپنی حالت خود سنوارنے کا ایک سنہری موقع عطا کیا ہے ․ پی ٹی آئی کی قومی سیاست کے اثرات نچلی بلدیاتی سطح تک منتقل ہونگے اورہم عوام کے مسائل کسی تخصیص کے بغیر ان کی دہلیز پر حل کرینگے ․ انہوں نے یہ بات اپنے حلقے کے عوام سے مختلف کارنر میٹنگز کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی ․ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں نے ہمیشہ بلدیاتی الیکشن کی مخالفت کی اور قومی و صوبائی افق پر بھی ان کی سیاسی کرپشن ، اقرباء پروری ، دھونس ، دھاندلی اور بندوق کی سیاست چھائی ہوئی ہے جسے توڑ کر عمران خان اور تحریک انصاف کی ٹیم نے ملک میں اصل جمہوریت اور تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے ․ عوام کو چائییے کہ وہ اس تبدیلی پر مہر تصدیق ثبت کریں اور کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ․ چوہدری عمران علی بابر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جیتنے کے بعد ہم حکمرانوں اور عوام کو بتائیں گے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر کیسے حل ہوتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات