مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کیلئے علٰیحدہ ہوم لیند،بھارتی فسطائی قوتوں کا ایجنڈا او ر مفتی کے ہاتھ۔گہری سازش ہے،سید صلاح الدین

جمعرات 9 اپریل 2015 22:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) کشمیری پنڈتوں کیلئے علٰیحدہ ہوم لیند،بھارتی فسطائی قوتوں کا ایجنڈا اورمفتی کے ہاتھ گہری سازش ہے،ان شا ء اللہ پوری قوت اور ایکتا سے نا کام بنادینگے۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے جہاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کے بعد سے اب تک بھارت میں 37000ہزار سے زائد فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں ،جن میں ہزار ہا لوگ جان کی بازی ہار گئے اور اربوں کھربوں کی جائیدادیں خاکستر ہوگئیں۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کا خطہ ہمیشہ ان فرقہ وارانہ فسادات سے پاک رہا ۔یہ ہم کشمیری مسلمان ہی ہیں جنہوں نے 47ء میں جب کہ مسلمانوں کے خون سے انتہا پسند اور جنونی خون کی ہولی کھیل رہے تھے،غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں کی جان ،عزت اور آبرو کواپنی جان سے بھی عزیز سمجھا۔

(جاری ہے)

1990ء میں انتہا پسند بھارتی گورنر جگموہن نے ایک خوفناک سازش کے تحت کشمیری پنڈتوں کووادی سے ہجرت کرنے پراکسایا ،بہلایا اور مجبور بھی کردیا۔اور بدقسمتی یہ کہ ہندو پنڈت برادری اس بہلاوے میں آگئی ۔سید صلاح الدین نے کہا کہ ہم پنڈتوں کی واپسی کے خلاف نہیں۔وہ ہمارے سماج کا ایک انگ ہیں ،لیکن جس طرح 1990میں اس کمیو نٹی کو قربانی کا بکرہ بنانے کی کوشش کی گئی اسی طرح ان کی واپسی کو بھی ایک گھنا ونی سازش کی نظر کیا جارہا ہے۔

ریاست کے اندر فرقہ وارانہ بنیادوں پر ایک اور ریاست اور اس آڑ میں ریاست سے باہر لوگوں کو لا نے اور پھر بسانے اور اس طرح ریاست کے مسلم تشخص کوختم کرنیکی سازش تیار کی جاچکی ہے ا ور پنڈت برادری کو اس خوفناک عمل کا ایندھن بنانے کی تیاریاں بھی شروع کی جاچکی ہیں۔جو انتہائی قابل مذمت ہے اور جس کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جا ئیگی۔حزب سربراہ نے کہا کہ اس مکروہ عمل کا انتہائی شرمناک پہلو یہ ہے کہ فسطائی قوتوں کے اس خوفناک ایجنڈے کو عملانے کیلئے ریاست کے کٹھ پتلی اور نام نہاد وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید اور بھارتی انٹلی جنس تنظیم را(RAW) کی پر وردہ کشمیری پنڈتوں کی تنظیم "پنن کشمیر"کے ہاتھ استعمال کئے جارہے ہیں ۔

سید صلاح الدین نے خبردار کیا کہ ایسی کوششیں انتہائی خطرناک ثابت ہونگی۔نہ ہی کشمیری عوام اور نہ ہی مجاہدین کشمیر ایسے مکروہ عزائم کو کا میاب ہونے دیں گے۔کشمیری پنڈت واپس اپنے آبائی علاقوں میں آنا چاہیں ،بسنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائیگا ،لیکن انہیں کسی ایسی سازش کا حصہ بننے نہیں دیا جائیگا ،جس سے ریاست کے اکثریتی تشخص اور فرقہ وارانہ بھائی چارے پر کوئی آنچ آئے۔

سید صلاح الدین نے حریت پسند تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایکتا اور یگا نگت کا مظاہرہ کرکے،بھارتی انتہا پسند حکمرانوں اور اس کے حاشیہ برداروں کی ان سازشوں کو ناکام بنادیں۔انہوں نے کشمیری پنڈتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ 1990ء کی طرح اس بار بھی ایک خوفناک سازش کا حصہ نہ بنیں۔اجلاس میںآ ل پارٹیز حریت کانفرنس کی 10اور 11اپریل کو مظاہروں اورمکمل ہڑتال کی اپیل کی حمایت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :