لاہور ہائی کورٹ نے سابق بیوی سمیت 5افراد کے قاتل کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل خارج کر دی،مجرم کو 11 بار موت ‘ 92لاکھ جرمانے سزا برقرار

جمعہ 10 اپریل 2015 00:05

لاہور ہائی کورٹ نے سابق بیوی سمیت 5افراد کے قاتل کی پھانسی کی سزا کیخلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سابقہ بیوی سمیت 5افراد کو قتل کرنے کے جرم میں 11مرتبہ پھانسی کی سزاء پانے والے مجرم کی اپیل مستردکر تے ہوئے سزاء برقرار رکھی۔

(جاری ہے)

اپیل کنندہ احمد شیر کے خلاف اپنی سابقہ بیوی سمیت 5افراد ماجد ،ناصر ،بھاگن بی بی اور خادم وغیرہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے الزام مقدمہ درج ہوا تھاجس پر2007ء میں انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے اسے 11مرتبہ سزائے موت اور92لاکھ روپے جرمانے کی سزاء سنائی تھی۔جس کے خلاف اس نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جوعدالت نے خارج کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :