گندم کے کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے اور گندم خریدنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں

وزیر پارلیمانی امور سندھ ڈاکٹرسکندر میندھرکا توجہ دلاؤنوٹس پر جواب

جمعہ 10 اپریل 2015 20:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) حکومت سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گندم کے کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے اور گندم خریدنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔یہ یقین دہانی جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹرسکندر میندھرو نے مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن مہتاب اکبر شاہ راشدی کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر کرائی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 7اپریل تک صوبے میں 398مراکز قائم کردیئے ہیں ۔اب تک 33453ملین ٹن گندم خرید جاچکی ہے ۔گزشتہ سال اسی عرصے میں 46000ملین ٹن گندم خریدی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کا بحران اس لیے پیدا ہوا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ نے سمیت دیگر صوبوں سے پوچھے بغیر یوکرین سے 7لاکھ ٹن گندم درآمد کرلی اور یہ ساری گندم سندھ میں استعمال کی گئی ۔

ہمارے ذخائر میں موجود گندم استعمال نہ ہوسکی ۔اس کے باوجود سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب کاشت کاروں سے گندم خریدے ۔ہم حتیٰ المقدور یہ کوشش کریں گے کہ کاشتکاروں کے مسائل حل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ باردانہ نہ ملنے سے کاشت کاروں کو تکلیف ہورہی ہے ۔اس حوالے سے بھی شکایات کو دور کیا جائے گا ۔وزیر خوراک خود سندھ کے مختلف اضلاع میں جاکر خریداری کے عمل کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :