سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر عابدہ طاہرانی نے لاڑکانہ کیمپس میں دو دن قبل پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 5 رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی

جمعہ 10 اپریل 2015 22:44

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سندھ یونیورسٹی کے وائیس چانسلر عابدہ طاہرانی نے لاڑکانہ کیمپس میں دو دن قبل پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 5 رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ تشکیل کردہ ٹیم کل لاڑکانہ پہنچی جہاں ٹیم نے طلبہ و طالبات کے بیان قلمبند کیے اور پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا، طلبہ نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمیں کیمپس کے اندر کوئی سہولیات فراہم نہیں ہیں جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے لیے ہم نے متعدد بار کیمپس انتظامیہ کو آگاہی دی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے، انہوں نے کہا کہ لیکچرار بشارت علی عباسی کیمپس میں اندر مسلح افراد لاکر ہمیں پریشان کررہا ہے جس کو کہنے والا کوئی نہیں اور ہمیں احتجاج کرنے پر سنگین نتائج کی دہمکیاں دی جارہی ہیں، طلبہ نے تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم سے مطالبہ کیا کہ کیمپس کے اندر ہر ممکن سہولت فراہم کرکے بشارت علی عباسی اور پی وی سی حاکم کناسرو کو ہٹایا جائے، دوسری جانب تفتیشی ٹیم نے صحافیوں کے بھی بیان قلمبند کیے، سندھ یونیورسٹی کے وائیس چانسلر عابدہ طاہرانی کی جانب سے تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم تین روز میں ایسی رپورٹ وی سی کو پیش کرے گی جس پر مزید عمل کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :