بیوی کا گوشت کھانے کا فتوی نہیں دیا، سعودی مفتی اعظم کی تردید

جمعہ 10 اپریل 2015 23:03

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے ان سے منسوب کیے جانے والے”شدید بھوک کے عالم میں بیوی کا گوشت کھانے“ کے فتوے کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مفتیِ اعظم نے کہا ہے کہ ”ان سے منسوب فتویٰ جھوٹ پر مبنی اور اسلام دشمن عناصر کی ذہنی اختراع ہے جس کا مقصد ان کو بدنام کرنا اورامت کو ملی معاملات سے ہٹا کرفضول کے موضوعات میں مشغول کرنا ہے“۔

انہوں نے کہا کہ ”ان سے منسوب کیا جانے والا فتویٰ قطعی غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ اس کا مقصد اسلام کی اصل روح کو مجروح کرنا ہے جس نے مرد اورعورت کو بلا امتیاز باوقار مقام عطا کیا ہے۔سعودی مفتی نے امت کو خبردار کیا کہ وہ اپنے مشترکہ دشمن سے ہوشیار رہیں اور دشمن کی اس قسم کی مذموم کاوشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنا اور اپنے ممالک کا دفاع جاری رکھیں۔