بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

ہفتہ 11 اپریل 2015 18:09

بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) بین الاقوامی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں مجموعی میں 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی اونس سونے کے سودے 1204.06 ڈالر میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

بیلین کے تحت مستقبل کے سودے 0.3 فیصد کی کمی کے ساتھ طے پائے گئے اسی طرح یو ایس گولڈ کے جون کے لئے سودے 13.70 ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 1207.20 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان دیکھنے میں آیا اور فی اونس چاندی کے سودے16.55 ڈالر میں طے پائے گئے۔