کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کے انتخابات میں فرینڈز آف سی پی ایس پی گروپ مسلسل تیسری بار کامیاب،فرینڈز آف سی پی ایس پی کی مسلسل تیسری بار کامیابی

ہفتہ 11 اپریل 2015 21:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) کالج آف فزیشن اینڈ سرجن آف پاکستان کی جنرل کونسل کے انتخابات میں پروفیسر ظفراللہ چوہدری اور پروفیسر شعیب شفیع کی سربراہی میں فرینڈز آف سی پی ایس پی گروپ نے پروفیسر عمر اور رائے اصغر گروپ کے خلاف مسلسل تیسری بار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔ انتخابات سی پی ایس پی کے ہیڈ کوارٹر کراچی اور ریجنل دفاتر لاہور ، اسلام آباد سمیت تمام علاقائی دفاتر میں بیک وقت منعقد ہوئے۔

انتخابات میں تین گروپوں فرینڈز آف سی پی ایس پی، CPSP Revival Group, CPSP Reformer Groupکے اٹھاون امیدواروں کے علاوہ بائیس آزاد امیدواروں نے حصہ لیا۔ فرینڈز آف سی پی ایس پی گروپ کے تمام 20امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور کالج کے انتخابات میں مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کر کے ہیٹرک کی اور ایک نئی تاریخ رقم کی۔

(جاری ہے)

فرینڈز آف سی پی ایس پی گروپ کے دیگر کامیاب ہونے والوں میں پروفیسر رضوانہ چوہدری، جنرل سلمان، جنرل سہیل، حفیظ اور بریگیڈئراسلم شامل ہیں۔

اس موقع پر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کے فیلوز نے شاندار کامیابی پر فرینڈز آف سی پی ایس پی کے نو منتخب کونسل اراکین کو دلی مبارک پیش کی اور امیدظاہر کی کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی فرینڈز آف سی پی ایس پی گروپ کالج کی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کے لئے مصروف عمل رہے گااور ملک میں میڈیکل کی اعلی تعلیم کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔ یاد رہے کہ انتخابات کے موقع پر پولنگ کا عمل تمام سنٹرز پر صبح 9بجے سے شام5بجے تک جاری رہا اور کالج کے ملک بھر میں موجود فیلوزنے الیکشن میں بھر پور حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :