Live Updates

تحریک انصاف نے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کو ثبوت فراہم کرنے کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی

ہفتہ 11 اپریل 2015 21:21

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کو ثبوت فراہم کرنے کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔ 8 رکنی ٹاسک فورس چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس کے کوآرڈی نیٹر اسحاق خان خاکوانی ہوں جبکہ ممبران میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی ، صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اعظم سواتی ، صدر پنجاب اعجاز چوہدری ، شعیب صدیقی ، فرخ ڈال ایڈووکیٹ ، قیصر عباس ایڈووکیٹ اور انیس ہاشمی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :