ریل گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر سہولتیں فراہم کر نا ہمارا اولین فرض ہے ، شعیب عادل

ریلوے محفوظ سفر ، مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپی ڈی ایس کراچی

ہفتہ 11 اپریل 2015 21:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء)پاکستان ریلوے کے ڈپٹی ڈی ایس کراچی شعیب عادل نے کہا ہے کہ ریل گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر سہولتیں فراہم کر نا ہمارا اولین فرض ہے جس کو ادا کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر ریل گاڑیوں میں سفر کریں اور ان کے سفر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے شادی ہال راولپنڈی میں ریلوے افسران اور ملازمین کیلئے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈویثرنل کمرشل آفیسر نصیر احمد خان ڈی ٹی او ایم حامد، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ریلوے ورکشاپ میں راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک بھر سے ریلوے افسران و ملازمین جن میں سٹیشن ماسٹر، گارڈز، ایس ٹی ای، ٹی سی آر ، ٹی ایکس آر سمیت ریلوے پولیس کے عملہ نے شرکت کی، شعیب عادل نے کہا کہ ریلوے ایک محفوظ سفر ہے جس کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب ہم سب مل کر کام کریں گے اور ڈویثرنل کمرشل آفیسر نصیر احمد خان نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے ڈپٹی ڈی ایس کراچی شعیب عادل کی کاؤشوں سے ریلوے مسافروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اب مسافروں کو مزید سہولیات دی جا رہی ہیں اور اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔